ولیم ایڈورڈ ٹوڈ پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر نامزد

  ولیم ایڈورڈ ٹوڈ پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر نامزد

  



اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری فار منیجمنٹ ولیم ایڈورڈ ٹوڈ کو پاکستان کے لیے امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا گیا۔ولیم ای ٹوڈ نے حالیہ دنوں میں امریکا کے جنوب اور وسطی ایشائی امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا اور وہ فروری 2018 میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے منیجمنٹ مقرر کیے گئے۔ولیم ای ٹوڈ جون 2017 سے مئی 2019 تک قائم مقام انڈر سیکرٹری فار منیجمنٹ رہے اور جون 2017 سے جنوری 2019 تک فارن سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ولیم ای ٹوڈ کمبوڈیا اور برونائی میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں جبکہ ای ٹوڈ نے کابل میں امریکی سفارت خانے اور امریکی محکمہ خارجہ میں بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

نئے سفیر نامزد

مزید : صفحہ اول