شہبازشریف کے بنک ڈیفالٹر داماد کی ڈیفنس پراپرٹی نیلام کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نمبر چار کے جج نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بنک ڈیفالٹر داماد عمران علی یوسف کے ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ6 لاکھ کی روپے کی ڈگری جاری کردی ہے۔عدالت نے ڈگری نجی بینک کی درخواست پر جاری کی ہے۔ بینکنگ عدالت نے جائیداد نیلامی کے لئے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔عدالتی حکم پرڈی ایچ اے لاہور میں عمران علی یوسف کی 2 کنال کی جائیداد نیلام کی جائے گی۔بینکنگ عدالت نے 27 مارچ کو عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔عمران علی یوسف کی 2 کنال اراضی کے لئے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بولی رکھی گئی ہے۔عدالتی حکم پرنیلامی کااشتہار شائع کردیا گیا ہے۔بینک کی جانب سے وکیل احسن مسعود نے موقف اختیار کیا تھا کہ میاں شہباز شریف کے داماد نے بینک سے 2کروڑ 54 لاکھ کاقرض لیا لیکن واپس نہیں کیا۔عمران علی یوسف نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 قسطیں ہی ادا کی گئیں۔عمران علی یوسف کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی۔
پراپرٹی نیلام