سرکاری افسروں کے وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

  سرکاری افسروں کے وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے سرکاری افسروں کے وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری دفاتر میں موبائل فونز کے غیر ضروری استعمال پر پابندی ہوگی۔ وفاقی حکومت کے احکامات پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صوبائی افسروں کو دفاتر میں وٹس ایپ کے استعمال سے سختی سے روک دیا ہے۔ دونوں حکومتوں کی طرف سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق افسروں کو وٹس ایپ کے استعمال سے روکنے کا مقصد سرکاری راز افشاں ہونے کا خطرہ ہے جس کی رپورٹ قومی انٹیلی جنس ایجنسی نے دی تھی جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے یہ نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ افسر سرکاری دستاویزات اپنے وٹس ایپ اور موبائل فونز میں سٹوریج کر رہے تھے جس کے باعث حکومت نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔

وٹس ایپ

مزید : صفحہ اول