حکومت کی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل، ایرانی سفارتخانہ

    حکومت کی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل، ایرانی سفارتخانہ

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایرانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی اور ضروری تیاری کرلی گئی۔کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہاکہ ایرانی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ ایران ایک اہم پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، ایرانی حکومت نے اس وائرس کے پہلے کیس کی نشاندہی کرتے ہی میڈیا اور عام لوگوں کو آگاہ کیا۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ چین میں وبا پھیلنے کے بعد سے ایرانی وزیر صحت کے کہنے پر وزارت صحت میں ایک کرونا کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ایرانی سفارتخانہ کے مطابق کرونا کنٹرول سنٹر میں 12 ذیلی کمیٹیاں ہیں وزارت صحت میں روزانہ باقاعدگی سے اجلاس ہوتے ہیں، عالمی اعدادوشمار کے مقابلے ایران میں کرونا وائرس کے معاملات کم اور محدود ہیں۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ کررونا سے متعلق علاج اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کا عمل تیز اور درست طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ ایران نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مینیجرز اور ماہرین کو دعوت دی ہے کہ وہ ایران کے اقدامات کا جائزہ لے، ایران تمام ممالک کی وزارت صحت کے منتظمین اور ماہرین کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ ایران کی سہولیات کا جائزہ لے۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ ایران کے اقدامات نہ صرف ایرانی عوام بلکہ پورے خطے کے لئے صحت کی حفاظت کو برقرار رکھنا ہے۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں اور من گھڑت خبروں کو پھیلانے سے باز رہے۔

ایرانی سفارت

مزید : صفحہ اول