لاہورقلندرپھر ناکام،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
راولپنڈی،ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں پشاور نے کامیابی حاصل کی اور لاہور قلندرز ایک بار پھر جیت کا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور میچ کو 12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف ملا۔پشاور زلمی کے ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیوئس گریگورے 16، کامران اکمل 14 اور لیام لیونگ اسٹون نے 5 رنز بنائے۔کپتان ڈیرن سیمی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وہاب ریاض 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور کی جانب سے دلبرحسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ وائسی 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بناسکے۔کرس 30 اور سمت پٹیل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیوس گریگوری نے 4 جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 8 بجے شروع ہونا تھا تاہم وکٹ اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 134رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے دواسپنرزعمران طاہر اور شاہد آفریدی نے عمدہ بالنگ کرتے ہو ئے کراچی کنگز کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 31رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد ملتان سلطانز کے اوپنر معین علی اور کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 71رنز کی شراکت نے ملتان سلطانز کواسکور بورڈ پر بڑا ہدف سجانے میں مدد دی۔ معین علی 65اور شان مسعود 61رنز بناکر آٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پرمیچ میں 11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔ ان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنزبنائے۔کراچی کنگز کے محمد عامر اور کرس جارڈن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ دبا کا شکار نظر آئی اور کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ملتان سلطانز کے اسپنرز عمران طاہر اور شاہد آفریدی کی گھومتی گیندوں نیمہمان ٹیم کے بلے بازوں کو شدید مشکلات کا شکار کیا۔ کراچی کنگز کے ابتدائی 6 کھلاڑی محض 87 کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد عمید آصف اور چیڈوک والٹن نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر وہ بھی مہمان ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز 29 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ عمید آصف 20 اور چیڈوک والٹن15 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی پوری ٹیم17 اوورز میں 134 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔عمران طاہر نے 28 رنز کے عوض 3 اور شاہد آفریدی نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پر معین علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ملتان سلطانز