کرونا وائرس کے زیادہ پھیلا ؤ پر حج بھی متاثر ہونے کا امکان ہے: صدر مملکت

کرونا وائرس کے زیادہ پھیلا ؤ پر حج بھی متاثر ہونے کا امکان ہے: صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہوسکتا ہے، بہادر اقوام ہی مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں، اگر منہ پر پہننے والے ماسک مہنگے ہوگئے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، انہیں ہم خود بھی بناسکتے ہیں، ٹشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹویٹر پر ڈال دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں گیسٹرولوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے صورتحال تشویشناک ہو گئی،اب تک 51 ممالک اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ صدر مملکت نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صفائی اور ماسک کا ضروری استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ ایک تشویشناک صورتحال ہے اور اب تک 51 ممالک کرونا وائرس کاشکار ہو چکے ہیں۔ ہمیں امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، عوام صحت و صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، ہاتھ دھونے کیلئے صابن کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ صحت و صفائی یقینی بنانے سے امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور مرض کی علامات سامنے آنے پر ضروری اقدامات کئے جائیں جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک کا استعمال بھی بڑھایا جائے۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کی 9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے اور اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں امراض سے بچاؤپر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹر ز اور طبی ماہرین فعال کردار ادا کریں جبکہ صحت کے شعبے میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار قابل تعریف ہے۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -