گوگل، فیس بک، ٹوئٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دیدی

گوگل، فیس بک، ٹوئٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دیدی

  



اسلام آباد(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا قوانین متعارف کرانے کے فیصلے کے بعد فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر نے پاکستان میں سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی انٹرنیٹ کولیشن گروپ (اے آئی سی جی)نے مجوزہ سوشل میڈیا ریگولیشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین پرعمل اے آئی سی جی کیلئے مشکل ہے۔ پاکستان میں گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر سروس بند ہونے سے 70ملین صارفین متاثر ہوں گے۔ ان قوانین سے عام صارف اور کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے۔نئے قوانین کے تحت پاکستان میں سروسز جاری رکھنا بہت مشکل ہے۔خیال رہے کہ ایشیائی انٹرنیٹ کولیشن گروپ فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر ایشیائی انٹرنیٹ کولیشن گروپ کا حصہ ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو سول سوسائٹی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے قوانین پرمشاورت کرے گی اور سوشل میڈیا قوانین پر مشاورت کا عمل 2ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔مشاورتی کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، بیرسٹرعلی ظفر،ڈاکٹر ارسلان خالد اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

گوگل دھمکی

مزید : صفحہ اول