پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے لیٹر تک کمی کاامکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے لیٹر تک کمی کاامکان

  



اسلام اباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصوناعات کی قیمتوں میں سات روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دیتے ہوئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ وزارت خزانہ ہفتے کو قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔گزشتہ ماہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پٹرول قیمت

مزید : صفحہ اول