پنجاب یونیورسٹی میں دوطلبہ تنظیموں میں تصادم، 5سکیورٹی گارڈ ز خمی

پنجاب یونیورسٹی میں دوطلبہ تنظیموں میں تصادم، 5سکیورٹی گارڈ ز خمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں 2طلباء تنظیمیں پھر آمنے سامنے آگئیں، لڑائی کے دوران 5 سکیورٹی گارڈز کے سرپھٹ گئے، جبکہ متعدد طلبا بھی زخمی ہوئے،تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز میں 2 طلبہ میں تلخ کلامی پر ہوئی جس کے بعد طلباتنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، دوران لڑائی طلبا کے ساتھ ساتھ گارڈز بھی تشدد کا نشانہ بن گئے، زخمی طلبا اور گارڈز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایک زخمی گارڈ کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے پہنچنے پر مشتعل افرادمنتشر ہوگئے،یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور جو بھی ذمہ دار قرار پایا اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب یونیورسٹی

مزید : صفحہ اول