بھارت ہمارے خلاف مہم جوئی کی غلطی نہیں دہرائے گا

بھارت ہمارے خلاف مہم جوئی کی غلطی نہیں دہرائے گا

  



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو جس طرح کا جواب بھارت کو مل چکا ہے وہ پاکستان کیخلاف دوبارہ مہم جوئی کی غلطی نہیں دہرائے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاہم وزیراعظم پاکستان عمران خان تو ہر وقت عالمی دنیا کو یہ باور کرواتے رہتے ہیں کہ بھارت کوئی بھی مہم جوئی کر سکتا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ اول