حکومت موجودہ صورتحال کو سامنے رکھ کر اے پی سی بلائے
پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھ کر آل پارٹی کانفرنس بلائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کیونکہ ہمسایہ ممالک اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئے گا جس کے لیے حکومت کو ہر محاذ پر دشمن کو ناکام کرنے کا سوچنا چاہیے۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ ہم کل بھی اور آج بھی اپنے ملک اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شیری رحمن