انڈس موٹر اور سنٹر فار ایکسی لنس کے زیر اہتمامورکشاپ کا انعقاد

انڈس موٹر اور سنٹر فار ایکسی لنس کے زیر اہتمامورکشاپ کا انعقاد

  



کراچی(پ ر)انڈس موٹر کمپنی نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDG) لیڈرشپ پروگرام کے تحت سنٹر فار ایکسی لنس ان رسپانسیبل بزنس(CERB) جو پاکستان بزنس کونسل (PBC) کا ایک نمایاں پروگرام ہے، کے ساتھ اشتراک سے ورکشاپوں کی پہلی سیریز کا انعقاد کیا ہے۔ورکشاپ کے شرکاء نے ڈیسنٹ ورک(Decent Work) اور یونیورسل ہیومن رائیٹس (Human Rights) پر متحرک سرگرمی میں حصہ لیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے اپنے بہترین طریقوں کا تبادلہ کیا کہ ”ٹویوٹا طریقہ کار“(Toyata Way) کیسے ڈیلر ایکو سسٹم کی ترقی کیلئے اور ٹویوٹا پروڈکشن سسٹم کے کلیدی پہلوؤں پر جو معیار اور کارکردگی کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور پاکستان کی معاشی نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے،لاگو کیا جاتا ہے۔2018 میں تقریبا201 ملین لوگ بے روزگار تھے جبکہ 2019تک یہ تعداد 212 ملین تک پہنچ جائے گی۔ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعوں کو بڑھانے، صنفی بنیاد پر تنخواؤں میں فرق کو کم کرنے اور تمام افراد کیلئے عمدہ روزگار کی فراہمی کیلئے کام کے محفوظ ماحول کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ احسان ملک، سی ای او، دی پاکستان بزنس کونسل کے مطابق ”روزگار کے مواقع کے فروغ کیلئے درست ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

اور ”میک ان پاکستان“ پی بی سی (PBC) کی اصل وکالت ہے۔ہم اس کردار کا اعتراف کرتے ہیں جو نجی شعبہ ایسے ماحول کی فراہمی میں ادا کررہا ہے جو ملازمین کے اطمینان، پیداوار اور مسابقت کیلئے سازگار ہے۔ ”ٹویوٹا طریقہ کار“(Toyata Way) سیکھنے کا قابل قدر ماحول فراہم کرتا ہے۔فواد ہاشمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی ای آر بی(CERB) نے انڈسٹری لیڈر انڈس موٹر کمپنی کے اچھے کاروباری طریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمدہ کام اور معاشی ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ علی اصغر جمالی، سی ای او، انڈس موٹر نے اس فورم کی فراہمی اور دیگر اداروں کے ساتھ ہمارے بہتر کاروباری طریقوں کے تبادلے پر پی بی سی (PBC) سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے مزہد کہا کہ ٹویوٹاکا معروف خفیہ ہتھیار کاروباری انداز کے بارے میں بتدریج بڑھتی ہوئی پیداوار اور انقلابی سوچ ہے جو کمپنی نے 1950 کی دہائی میں اپنائی اورآنے والی دہائیوں میں اسے کامل بنایا۔ انتہائی باکفایت پیداوار اور تکنیکی صلاحیتیں انڈس موٹر کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔

مزید : کامرس