ایف ایف سی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ایف ایف سی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  



لاہور (پ ر) پاکستان میں کھاد بنانے والے سب سے بڑے ادارے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے گزشتہ روز گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے ساتھ ”ایف ایف سی ٹاور“ کے نام سے اپنی مارکیٹنگ گروپ بلڈنگ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کردیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور مینیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) طارق خان (ہلال ِامتیاز) نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور جنرل مینیجر مارکیٹنگ جناب اطہر جاوید اور دیگر معززین کے ہمراہ رسمی طور پر زمین کی کھدائی کرکے تعمیر کا باضابطہ آغاز کردیا۔ 12 منزلہ ایف ایف سی ٹاور 3 سال کی مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) طارق خان (ہلال ِامتیاز) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی عمارت ملک کی ترقی اور خدمت کیلئے ایف ایف سی کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہے۔ اطہر جاوید نے کہا کہ آج مارکیٹنگ گروپ کے دیرینہ خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔ سینئر مینیجر سی ایس آر (سِول ورکس) بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ارشد محمود نے منصوبے کی تفصیلات بیان کیں جبکہ امپیریم ہاسپٹیلٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب شیراز جے منوں نے کہا کہ ان کی کمپنی عالمی معیاروں کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پُرعزم ہے۔

مزید : کامرس