ایم سی بی بینک بحرین کی 25ویں سالگرہ منائی گئی
لاہور(پ ر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ، پاکستان کے سب سے بڑے اور جدید ترین بینکوں میں سے ایک نے این بی بی ٹاور، مانامہ میں بحرین ہول سیل برانچ کے افتتاح کی تقریب منعقد کی۔ نئی برانچ کے افتتاح کی تقریب سلطنت بحرین میں ایم سی بی بینک کے کاروبار کی 25 ویں سالگرہ کے حصے کے طور پر کی گئی۔اس پُرمسرت موقع پر کئی معزز مہمانانِ گرامی بشمول ایگزیکٹو ڈائریکٹر۔ بینکنگ سپرویژن سی بی بی، خالد حماد، ڈائریکٹر ہول سیل بینکنگ سپرویژن، عیسیٰ المتوج، اصغر علی کمپنی، ڈبلیو ایل ایل کے چیئرمین، سلیم اصغر علی، اصغر علی کمپنی، ڈبلیو ایل ایل کے ڈائریکٹر سعد اصغر علی اور ایم سی بی بینک کے سی ای او اینڈ صدر عمران مقبول نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایم سی بی بینک کی سینئر مینجمنٹ بشمول انٹرنیشنل بینکنگ گروپ کے سربراہ جناب شعیب ممتاز اور کنٹری منیجر بحرین، عامر خانزادہ نے بھی اپنی آمد سے تقریب کو رونق بخشی۔