او ایل ایکس اور کارفرسٹ کاصارفین کیلئے سہولت مرکز کا افتتاح

او ایل ایکس اور کارفرسٹ کاصارفین کیلئے سہولت مرکز کا افتتاح

  



لاہور(پ ر)پاکستان کی نمبر ون مارکیٹ پلیس OLX نے اپنے صارفین کی آسانی کے لئے کار فرسٹ (CarFirst) کے ساتھ لاہور کے پیکجز مال میں پہلے سہولت مرکز کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر لاہور کے پیکجز مال میں خصوصی تقریب کے دوران اس سہولت مرکز کا باضابطہ افتتاح ہوا جس میں OLXپاکستان، کارفرسٹ اور پیکجز مال کے سینئر حکام کے ساتھ وہاں مال میں آنے والے افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں لوگوں نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کی تمام ضروریات ایک جگہ فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جس کے ساتھ ہی ساتھ صارفین کو OLXکی تازہ ترین آفرز کے حصول میں بھی آسانی میسر آئے گی۔ OLXکی جانب سے یہ سہولت مرکز OLX CarProکے انسپیکشن ایریا جیسی مختلف قابل اعتماد سہولیات فراہم کرے گا، یہاں کارانسپیکشن سروس کے ذریعے خریداروں کو گاڑی لینے میں مدد ملے گی جبکہ کار فرسٹ کے پرچیز سینٹر میں گاڑیاں بیچنے والے افراد کسی پریشانی کے بغیر باسہولت انداز سے اپنی گاڑی فروخت کرسکیں گے اور فوری ادائیگی وصول کرسکیں گے۔ یہاں موجود انتہائی تربیت یافتہ میکنک صارفین کی توقع کے مطابق معائنہ سرانجام دیں گے۔

اور وہ 60 منٹ کے اندر اندر اپنی جائزہ رپورٹ پیش کرینگے جس سے صارفین کا بہت سارا وقت بچے گا اور یہ تمام عمل آسانی سے سرانجام پائے گا۔ کسی سوال پوچھنے کی صورت میں صارفین کے پاس ہر وقت OLXکی ٹیم سے براہ راست رابطے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔اس اقدام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے OLXپاکستان کے کنٹری منیجر بلال باجوہ نے کہا، "آن لائن دنیا کی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم آف لائن ذرائع کی بھی اپنی جگہ نہایت اہمیت ہے کیونکہ اس سے صارف ذاتی طور پر رابطے میں رہتا ہے۔ یہ مرکز گاڑیوں کے شفاف اور محفوظ تبادلے کا مقام ہے اور یہاں خرید و فروخت کرنے والے افراد محفوظ ماحول میں آسانی کے ساتھ اسی وقت ادائیگی کرسکتے ہیں۔"کارفرسٹ کی ہیڈ آف پرچیز آپریشنز ماہ رخ نعیم مرزا نے کہا،"صارفین کو سہولت اور انکی ضرورت کے مطابق خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم پیکجز مال میں لوگوں کو یہ سہولت فراہم کرنے پر خوش ہیں۔ ہم پیکجز مال میں متعدد بار گاڑیوں کے کامیاب میلوں کا انعقاد کرچکے ہیں اور ہمیں اس خطے سے اپنی خدمات کے لئے نہایت مثبت ردعمل ملتا ہے۔ پیکجز مال میں کارفرسٹ کے پرچیز سینٹر میں فوری ادائیگی سمیت ہماری مستند خدمات موجود ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے صارفین کو گاڑی فروخت کرنے کے لئے فوری، باسہولت اور محفوظ ماحول فراہم کرتے ہیں۔ پیکجز مال میں ہمارے صارفین ایک ہی جگہ اپنی گاڑیوں کے معائنہ، قیمت کے تعین کرانے کے بعد اسے فروخت کرنے کے اہل ہوجائیں گے اور وہ اپنی گاڑی کی مکمل ادائیگی کے بعد ایک گھنٹے میں رخصت ہوسکتے ہیں۔ "OLXکی جانب سے اس سہولت مرکز کا قیام اپنے صارفین کو ہر طرح سے جدید خدمات اور سہولیات میں آسانی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے اور جلد ہی مستقبل میں اس طرح کے مزید اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

مزید : کامرس