لاہور چمبر غیر قانونی سروسز چارجز کی وصولی بند کرے، ایل بی ایف

لاہور چمبر غیر قانونی سروسز چارجز کی وصولی بند کرے، ایل بی ایف

  



لاہور (کامرس ڈیسک)لاہور بزنسمین فرنٹ کے چئیرمین محمد امجد چودھری اور سینئر وائس چئرمین سردار عثمان غنی نے مشترکہ بیان میں لاھور چمبر انتظامیہ کو انتباہ کرتے ھووے کہا ھے کہ وہ ممبران لاھور چمبر سے سروسز کی مد وصول کیجانے والی بے جا اور غیر قانونی فیسوں کو فوری واپس لے ورنہ قانونی کاروائی کے لئے تیار ھو جائے۔انکا کہنا تھا کہ لاھور بزنسمین فرنٹ کی کاوشوں سے گزشتہ سال ممبران سے غیر قانونی طور پر چائنہ ویزہ پراسسنگ فیس کی مد میں وصول کئے گئے کڑوروں روپے واپس کروائے گئے۔ اسی طرع ممبر شپ فیس کو بھی -/1300 روپے کی سطح پر واپس لایا گیا۔اس سال لاھور بزنسمین فرنٹ اسی روش اور اپنے منشور پر عمل پیرا ھوتے ھووے معزز ممبران لاھور چمبر کو قابض گروپ کی ممبران سے کماؤ اور ملکر کھاؤ پالیسیوں سے بچانے میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔

مزید : کامرس