حکومت سسٹم بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ زرتاج گل

  حکومت سسٹم بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ زرتاج گل

  



ڈیرہ غازیخان‘کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی‘تحصیل رپورٹر) ڈی جی خان کینال کے کنارے پلانٹ فار پاکستان کے تحت میگا شجرکاری کی گئی. ایک ہی جگہ بیک و قت پانچ ہزار پودے لگا نے کے ساتھ دو ہزار پودے تقسیم کیے گئے. مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااخوند ہمایو ں رضا، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، دیگر افسران اور طلبہ نے پودے لگائے. وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے آر ڈی 16ڈی جی کینال نزد تونسہ بیراج پر شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی نظام بہتر کرنے کیلئے چیزیں ٹھیک کی جا رہی ہیں. ستر سال کا گند 15مہینوں میں صاف نہیں کیا جاسکتاتاہم نیک نیتی سے معاملات کی بہتری کیلئے کام کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ کلین و گرین پاکستان مہم کی کامیابی دراصل ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے جس میں ہر فرد کو کردارادا کرنا ہو گا. درختوں سے سیلاب کی روک تھام کے ساتھ ساتھ موسمی تغیر و تبدل میں شدت پر قابو پایا جاسکے گا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربن فاریسٹ پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے آبادی بڑھنے سے مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے. انہوں نے کہاکہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کی جائے. انہوں نے نوجوانو ں سے کہاکہ وہ ملک کا مستقبل ہیں ہر پودے کی اونر شپ لیں خالی سرکاری و نجی رقبہ پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا.ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اسد عمران شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف چھینہ، ایس ڈی او واحد بخش ساقی، آر ایف او تونسہ مجیب الرحمن، سمیرا چودھری کے علاوہ پنجاب کالج تونسہ کے طلبہ اور مقامی لوگوں نے پودے لگائے۔

زرتاج گل

مزید : ملتان صفحہ آخر