میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا‘ ڈی پی او خانیوال

  میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا‘ ڈی پی او خانیوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(.بیورونیوز)حکومت پنجاب او رآئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کی عوام دوست پالیسی کی تکمیل کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد او رڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے میونسپل کمیٹی کبیروالا کے ہال میں شہریوں کے مسائل ان کی دیلیز پر حل کرنے کے لیے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی جہاں پولیس‘ٹی ایم اے‘محکمہ ایجوکیشن‘ریسکیو1122‘(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

محکمہ ریونیو‘محکمہ صحت اور دیگر وفاقی وصوبائی محکموں کے افسران او رشہریو ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کھلی کچہری کا باقاعدہ آغا تلاو ت کلام پاک او رنعت رسول? کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصدپولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دینا اور عام آدمی کے مسائل کوان کی دہلیزپر حل کرنا ہے کیونکہ پولیس اور عوام مل کرہی جرائم سے پاک مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کہ قانون کی بالادستی اورعوام کے جان و مال کا تحفظ میری ترجیحا ت میں شامل ہے میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘پولیس افسران اورجوان دن رات لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم شہریوں پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران کی موجودگی میں مسائل اور انکا حل یقینی بنانا ہے‘کرپشن کلچر کے خاتمے اور سرکاری محکموں میں عوام کے مسائل اور شکایات کوفوری حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان بھی سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر میرٹ پرحل کے لئے ضروری اقدامات کریں تاکہ عوام کو بروقت انصاف میسر آسکے۔بعدازاں شہریوں نے انفرادی واجتماعی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں جس پر ڈی پی او نے فرداً فرداًدرخواستوں پر سماعت کی اور پوری توجہ کے ساتھ سائلین کے مسائل سنے او رمتعلقہ افسران کو جلد از جلد کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے مختلف محکمہ جات سے متعلق شکایات پر محکموں کے سربراہان کو مسائل کے فوری حل کرنے کے احکاما ت دئیے۔اس موقع پرشہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کوسراہتے ہوئے منشیات فروشی سمیت دیگرجرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کیلئے خانیوال پولیس کے ساتھ مثبت او ربھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عباس شیرازی