حافظ معین خالد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب‘جاوید ہاشمی‘ رفیق رجوانہ‘ مفتی عبدالقوی اور دیگر شخصیات کی شرکت

  حافظ معین خالد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب‘جاوید ہاشمی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ماں کا سایہ عظیم سایہ ہوتا ہے والدین دنیا میں قدرت کا عظیم تحفہ ہے وہ اپنی اولاد کی پرورش کے لئے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

بے پناہ قربانیاں دیتے ہیں والدہ کا آخری سانس بھی اپنے بچوں کے لئے رحمت خاص ہوتا ہے والدین ہر وقت اپنی اولاد کی ترقی اور خوشی کے لیے کوشاں رہتے ہے ہمیں چاہئے کہ اپنے والدین کا ادب و احترام کرے اور ان کی خدمت میں کوئی کمی نہ چھوڑی کیونکہ ہمارے اس عمل سے اللہ اور اس کے حبیب بہت راضی ہوتے ہیں مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ آج کے نفس نفسی کے دور میں اس کی شدت سے ضرورت ہے ہمارا مذہب اور معاشرہ اس حوالے سے دنیا میں ممتاز کرتا ہے ورنہ پڑھے لکھے یورپ میں اولڈ ہو م اس معاشرے کے منہ پر تماچہ ہے۔سابق گورنر پنجاب نے کہا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بزرگوں کو قطعی طور پر فراموش نہ کریں کیونکہ ان کی وجہ سے ہی ہم دنیا میں اعلی مقام حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں ان کی اعلی تربیت کے بغیر ہمارا دنیا اور آخرت میں کوئی مقام نہیں ہمیں اپنے بزرگوں کی روایات کا امین ہونا چاہیے۔ممتاز مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میرے پیارے نبی کو والدین کا بڑا عرصہ بھی شفقت کا نہ ملا ماں باپ کی قدر ان سے پوچھیے جنہیں کسی وجہ سے ان کا سایہ نہ ملا ہمیں ماں باپ کی قدر کرنا ہوگی ورنہ دنیا بڑی بے رحم ہے یہاں بھٹکنے کے سوا کچھ نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ معین خالد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ، شیخ طارق رشید، حاجی جاوید اختر انصاری، ندیم قریشی، میاں جمیل احمد، ملک عاشق علی شجرا، حاجی احسان الدین قریشی، بابو نفیس احمد انصاری، پروفیسر حمید رضا صدیقی، محمد ایوب مغل، زاہد بلال قریشی،مفتی عثمان پسروری،صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ، قاری ناصر میاں خان نقشبندی، قاری مرسلین، اشفاق قادری، اسامہ طاہر، بابا رفیق۔ ملک عمران یوسف۔ حافظ ظفر قریشی، عبدالماجد وٹو،ملک محمد یوسف، عمران لیاقت،شیخ رفیق، شیخ طاہر، شیخ واجد شوکت۔حامد آرائیں،حمید گجر، اللہ ڈتہ سندیلہ،شیخ عارف، ڈاکٹر عبدالستار، احمدیار بھٹی، عبدالستار، عمران علی، اعجاز احمد ملک بشیر،راؤظفر، چنگیز گیلانی راو شاہد علی، جاوید چوہدری،اشرف قریشی، رانا حفیظ،شیخ سلیم ناز،نوید علی شاہ،محسن علی، شیخ صلاح الدین، احمد مختار، ناصر قریشی،شیخ خالد،ڈاکٹر محمد اظہر، ڈاکٹر ارشد بلوچ، قاضی بشیر گولڈ ی، اقبال عادل، ڈاکٹر اشرف قریشی،پروفیسر اختر انصاری،ر شیخ واجد شوکت، رانا سلیم ساغر، مولاناحسن طارق،نواب نسیم الدین،چوہدری الیاس،رانا منور علی سمیت دیگرنے شرکت اور خطاب کیا۔
شرکت