بارش‘ ریلوے کا جدید سگنل سسٹم خراب

بارش‘ ریلوے کا جدید سگنل سسٹم خراب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ملک بھرکے دیگرحصوں کی طرح گزشتہ روز شام ملتان اورنواحی علاقوں میں ہونے والی بارش نے ریلوے کے جدیدسگنل سسٹم کی قلعی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

کھل کررکھ دی ہے۔بتایا جاتاہے کہ بارش کے باعث لودھراں تاچیچہ وطنی مختلف مقامات پرسگنل سسٹم خراب ہوگیا۔جس کی وجہ سے مسافرٹرینوں کو پیپرلائن کلیئرکے تحت چلایاجارہاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث ریلوے کے سنٹرل بیس لاکنگ سسٹم میں نمی آجاتی ہے۔جس کی وجہ سے سگنل سسٹم درست کام نہیں کرتا۔نمی ختم ہوتے ہی سسٹم خودبہ خودٹھیک ہوجائیگا۔آئندہ دوروزتک مزیدبارشوں کی پیش گوئی کومدنظررکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیوروں اور دیگر آپریشنل سٹاف کوبھی الرٹ محفوظ ٹرین آپریشن جاری رکھنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔گزشتہ روزریلوے شعبہ سول انجینئرنگ کے گینگ مین بارش کے دوران ریلوے ٹریک سے نکاسی آب کے لئے کام کرتے رہے۔
سگنل خراب