ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں ...

  



خانقاہ شریف(سٹی رپورٹر) پاکستان رابطہ کمیٹی کی رکن وممبر قومی اسمبلی کشورزہرہ نے ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کے ہمر(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

اہ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومروں سے ملاقات وفد نے وفاقی وزیر کو ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن جسے منافع بخش ادارے کی نجکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایف سی جیسے ادارے کی نجکاری سے اس کے ہزاروں ملازمین کا مستقبل داو پر لگ جائے گا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بھی ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے وفد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری بینادی طور پر ان اداروں کی جاتی ہے جو ادارے خسارے میں جارہے ہوں اور ملکی خزانے پر بوجھ بن رہے ہوں لیکن ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ملک پاکستان کا وہ ادارہ ہے جو کامیابی سے چل رہاہے اور بہت ہی منافع بخش ادارہ ہے وفاقی وزیر میاں محمد سومروں نے ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی معروضات پر تفصیل سے غور کیا جائیگا اور حکومتی فیصلہ سب کے مفاد میں ہوگا آپ کے سب تحفظات وزیر اعظم اور کابینہ کو آگاہ کروں گا۔

دورہ /نجکاری

مزید : ملتان صفحہ آخر