ملتان‘ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

        ملتان‘ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان ( کو رٹ رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے سہیل اشرف سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی دوموبائل مالیت 93ہزارلے گئے، نواب پور روڑ اظہر عباس کی بیوی سے موٹرسائیکل سوار دوافراد نے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی موبائل مالیت(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

40ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک سے خواجہ جمیل سے چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل مالیت 73ہزار لیگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے علی چوک علی سعاد کی دوکان پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر چار موبائل نقدی کل مالیت 1لاکھ82ہزار چھین کر فرار ہوگئے، نواب پور روڑ غالب، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عمران کی جیب سے اور دیگر افراد کے 6موبائل، تھانہ چہلیک کے علاقے سات نمبر چونگی محمد عامر کی گاڑی سے نامعلوم شخص نقدی، سونا مالیت 93ہزار، سپورٹس گراونڈ یاسر،ضلع کچہری ذیشان دیگر افراد کے 8موبائل، قلمہ چوک سے محمد یوسف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے چاہ بوہڑ والہ آصف، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سٹیڈیم سے رضوان اور دیگر افراد کے 8موبائل، تھانہ قادر پور راں احسان، محمد اسد تھانہ راجہ رام کے علاقے منظور احمد کے گھر سے دو بکرے مالیت 45ہزارجبکہ صدر جلالپور کے اکبر کے بھانہ سے دو بکرے مالیت 1لاکھ20ہزار چوری ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر