پنجاب کو سرسبز بنانے کیلئے گراس روٹ پر شجر کاری کررہے ہیں‘ حسین جہانیاں گردیزی

پنجاب کو سرسبز بنانے کیلئے گراس روٹ پر شجر کاری کررہے ہیں‘ حسین جہانیاں ...

  



کبیروالا (تحصیل رپورٹر)درخت لگانا سنت نبوی ؐاور صدقہ جاریہ ہے،پاکستان میں جنگلات کی شرح خطرناک حد تک کم ہونے سے ماحولیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،وزیر اعظم پاکستان کے بلند ویژن کے تحت ”کلین اور گرین پاکستان مہم“ کے دوران پورے پاکستان میں 10ارب پودے لگائے جائیں گے، ضلع خانیوال میں 13لاکھ پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے،ان (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کبیروالا میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ماحولیاتی آلودگی کی آج جیسی سنگین صورت کا سامنا نہیں تھا،اس وقت پنجاب کے صرف ڈھائی فیصد رقبے پر جنگلات تھے،آج ہم جس سنگین ماحولیاتی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس کے تناظر ہمیں ماحولیاتی نظام میں بہتری لانے کیلئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ”کلین اینڈ گرین پاکستان مہم“کے ذریعے پنجاب کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کیلئے گراس روٹ لیول پر شجر کاری کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ محمد مدثر نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء،جوہمارا مستقبل ہیں،انہیں چاہیے کہ وہ ”کلین اینڈ گرین پاکستان مہم“کے دوران اپنے حصے کا پودا بھی لگائیں اور اسے ایک تناور درخت بنانے کیلئے بھی اپنا کردار نبھائیں۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کبیروالاکے پرنسپل ڈاکٹر ابرار احمد عابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت ماحول کو خوبصورت بنانے اور انسانی زندگی کیلئے جزو لازم کی حیثیت رکھتے ہیں،پاکستان میں شجر کاری مہم کی کامیابی ہم سب کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔تقریب سے میاں عامر سجاد سہو،اوصاف علی عابدی اور دیگر نے خطاب کیااور سیاسی وسماجی شخصیات حاجی محمد ارشد سنگا،جاوید خان پڑھیار،ملک محمد یوسف بھٹی،حفیظ سعیدی،شیخ محمد ارشد،محمد اسماعیل عاربی،رانا غلام رسول نمبردار،مہر اختر معاویہ باٹی،مہر رب نواز باٹی،سابق کونسلر شہباز مسیح،ریاست علی،محمد علیم،شیخ اصغر علی،سجاد اکبر شاہ،چوہدری خرم شہزاد،چوہدری آصف صدیق،مہر محمد ابراہیم باٹی،شاکر حسین قریشی،علی رضا محسن،اسماعیل شاہ،وسیم عرف پپی شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ محمد مدثر نواز نے پرنسپل ڈاکٹر ابرار احمد عابی کے ہمراہ کالج کے سبزہ زار میں شہوت کے پودے لگائے۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر