لیہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولتوں سے آراستہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام طلبہ کیلئے بڑی نعمت، رفاقت علی گیلانی‘ اظفر ضیاء کا تقریب سے خطاب

  لیہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولتوں سے آراستہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام ...

  



لیہ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلزو بوائز ونگ کے پرنسپلزو سٹاف کی جانب سے ان کی تنخواؤں میں انکری منٹ میں اضافہ پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی تھے۔تقریب آمد پر سکول کے طلبہ نے مہمانان خصوصی کوپھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کیے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق حسین سیال،پرنسپلز اکرم جاوید وطاہر ذوالفقار،سٹاف موجود تھے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض فاطمہ امبرین نے سرانجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہو لتوں سے آراستہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام اہلیان لیہ اور طلبہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس میں اعلی معیاری تعلیمی سہولیات،عمدہ نظم وضبط،صفائی ستھرائی،مختلف سیمینار کا انعقاد کر کے ضلعی انتظامیہ کے ہم قدم چلنا،بہترین رزلٹ کی فراہمی ادارہ کے پرنسپلزو اساتذہ کے محنتی ہونے کا عملی ثبوت ہے جس کے آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اور سید رفاقت علی گیلانی نے اسی محنت، لگن اور معیارکو برقرار رکھنے کے لئے اپنی خدمات مزید بہتر طورپر انجام دینے کی ضرورت پرزور دیا۔بعدازاں انہوں نے سکو ل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور معیاری درسگاہ قرارد یا۔

نعمت

مزید : ملتان صفحہ آخر