پی پی اے ایف‘ شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور میں 100افراد کے درمیان وہیل چیئرز تقسیم

  پی پی اے ایف‘ شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور میں 100افراد کے درمیان وہیل چیئرز ...

  



خیرپور(پ ر) پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور ماروی رورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایم آر ڈی او) کے اشتراک سے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں خیرپور اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے 100 معذور (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

افراد کے درمیان وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ معذور افراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی کے لئے نامی گرامی شخصیات نے حصہ لیا جن میں رکن سندھ اسمبلی منور وسان، سی ای او ایم آر ڈی او صغریٰ سولنگی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے ایس پی سعد ارشد، پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال جنگران اور پی پی اے ایف کے جنرل منیجر محمد طاہر ملک شامل ہیں۔ منیجر پروگرامز سلمان علی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام میں معذور افراد سے متعلق حساسیت بڑھانا ہے اور ہر شعبے میں ان کے آگے بڑھنے کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ یہ افراد بھی مساوی انداز سے معاشرے میں شامل ہیں اور ہر طرح سے ہمارے تعاون کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسیٰ نے کہا، "ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں معذور افراد سے متعلق درپیش مسائل کی حساسیت بڑھائی جائے۔ ہم اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کی رسائی میں بہتری لائی جائے، چاہے کہ صحت و تعلیم کے شعبے میں رسائی ہو یا تفریحی سرگرمیاں ہوں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ خصوصی افراد مستقبل میں زیادہ مستحکم کردار ادا کریں اور وہ دلچسپی کے ساتھ اپنے پائیدار مستقبل کے لئے کام کرسکیں۔ " رکن سندھ اسمبلی منور وسان نے ضلع خیرپور میں پی پی اے ایف اور ایم آر ڈی او کے فلاحی کام کو بھرپور انداز سے سراہا۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر