بیماری سے تنگ خاتون کی سپرے پی کر خود کشی

  بیماری سے تنگ خاتون کی سپرے پی کر خود کشی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) بیماری سے تنگ 28 سالہ خاتون نے سپرے پی کر خود کشی کر لی ہے تفصیل کے مطابق سربھوری کی رہائشی 28 سالہ خالدہ بی بی جو کہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

دمہ کے مرض میں مبتلا تھی دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود خالدہ بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 3 افراد ظاہر پیر کی رہائشی 27 سالہ اقراء بی بی صادق آباد کی 30 سالہ سکینہ بی بی اور گلشن اقبال کا رہائشی 25 سالہ محمد شہزاد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر