لوگل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ:5پراجیکٹ اسسٹنٹ کی سنیارٹی لسٹ پر تحفظات کا اظہار

      لوگل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ:5پراجیکٹ اسسٹنٹ کی سنیارٹی لسٹ پر ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے 5پروجیکٹ اسسٹنٹ کی سنیارٹی لسٹ پر تحفظات (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کا اظہار کردیا ہے اور متعلقہ اسسٹنٹ پروجیکٹ کو تعیناتی لیٹر، مکمل دستاویزات اور شناختی کارڈ سمیت دیگر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن iکی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں  ملتان کے اشفاق احمد، شہزاد جلیل، رانا منصب علی لاہور کے وسیم باسط، سرگودھا کے فاروق اکبر کی سنیارٹی میں  ابہام پیدا ہوگیا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گء تھی کہ تعیناتی لیٹر، مکمل دستاویزات اور شناختی کارڈ سمیت دیگر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں  تاکہ اعتراضات ختم کئے جا سکیں۔

تحفظات

مزید : ملتان صفحہ آخر