ڈاکٹر منور کا عدالت سے رجوع‘ سی ای او ہیلتھ کے انٹرویو منسوخ
ملتان ( کو رٹ رپورٹر ) محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے نیا سی ای او ہیلتھ ملتان تعینات کرنے کے لئے چالاکی ناکام ہوگئی اور لاہور میں اس پوسٹ کے لئے انٹرویو کا انعقاد ہائیکورٹ میں حکم امتناعی کی وجہ سے روک دیا گیا۔تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان کے معطل اور تبدیل کئے گئے ڈاکٹر منور عباس نے جمعرات کے روز ہائیکورٹ سے رٹ درخواست پر حکم(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
امتناعی حاصل کیا مگر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے داکتر منور عباس کو ایک آرڈر کے ذریعے ریلیو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ملتان ڈاکٹر فاروق کو قائم مقام سی ای او ہیلتھ ملتان تعینات کر دیا،یہی نہیں نئے سی ای او ہیلتھ ملتان کے لئے انٹرویوز لاہور میں رکھ لئے گئے مگر جب ہائیکورٹ کا حکم امتناعی محکمہ پرائمری و سیکندری ہیلتھ کئیر پنجاب کو ملا تو انہیں انٹرویوز منسوخ کرنا پڑے۔واضح رہے کہ سی ای او ہیلتھ ملتان کی سیٹ بارے لوگوں میں چہ میگوئیان جاری ہیں اور سی ای او ہیلتھ ملتان کے دفتر میں کوئی نہیں بیٹھ رہا ہے تاہم ڈاکٹر منور عباس نے بھی چارج نہیں چھوڑا ہے۔
منسوخ