نشتر میں ڈاکٹرز کا شدید بحران‘ پائیز یونٹی کا احتجاج کا اعلان

  نشتر میں ڈاکٹرز کا شدید بحران‘ پائیز یونٹی کا احتجاج کا اعلان

  



ملتان ( کو رٹ رپورٹر ) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کا شدید بحران پیدا ہو گیا،گائنی،امراض اطفال،نیورو سرجری سمیت دیگر شعبہء جات میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی شدید قلت کے باعث مریض بغیر علاج کے واپس لوٹنے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی لاہور پرور پالیسیوں کے باعث ملتان سمیت جنوبی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

پنجاب کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے،جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی شدید قلت کے باعث مریض بغیر علاج کے واپس لوٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں،اس حوالے سے پائینئر یونٹی کا اجلاس گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی سر براہی میں ہوا،جس میں نشتر سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں پی جی آرز کی کمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،جنوبی پنجاب کے ہسپتال خصوصا" نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں پی جی آرز کی شدید کمی کے باعث مریضوں کو پہنچنے والی تکالیف کو زیر بحث لایا گیا،اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیڈیاٹرک میڈیسن، گائینی ، پیڈیاٹرک سرجری، میڈیسن، سرجری، ای این ٹی، نیوروسرجری، گیسٹروانٹالوجی، پلمونولوجی سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس میں پی جی آرز کی شدید قلت ہے،دوسری جانب لاھور کے مختلف ہسپتالوں میں پی جی آرز کی سیٹیں بڑھا دی گئیں ہیں، لاھور کے لیڈی ویلنگٹن ھسپتال میں گائینی کو 33 سیٹیں دی گئیں جبکہ اسکے مقابلے میں جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر کو صرف 6 سیٹیں دی گئی ہیں،اس حوالے سے کہا گیا کہ نشتر انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ھے، نشتر میں ہی ادویات کا بحران آتا ہے، نشتر میں ہی ڈاکٹرز کو وقت پر تنخواہ نہیں ملتی، نشتر کو ہی پی جی آرز کی سیٹوں میں شدید کمی کے باوجود سیٹیں نہیں ملتی، جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی یہ بڑی علاج گاہ مسائلستان بن چکی ہے،پائینرز یونٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب خصوصا" نشتر ہسپتال کے ساتھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اس تعصبانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نشتر ہسپتال کے مسائل پر ازخود نوٹس لیں اور مسائل بشمول پی جی آرز کی کمی کیلئے عملی اقدامات کے احکامات جاری کریں، اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر کاشف چشتی، ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر سید آفتاب شاہ، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر طلعت پرویز، ڈاکٹر نصرت بزدار، ڈاکٹر عاطر فیاض، ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد، ڈاکٹر سلطان کھر، ڈاکٹر راؤ فیاض، ڈاکٹر آصف راؤ، ڈاکٹر سکندر اقبال، ڈاکٹر رانا کلیم، ڈاکٹر رانا شہزاد، ڈاکٹر اویس رومی، ڈاکٹر طاہر ملانہ، ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر عمر روحانی، ڈاکٹر کاشف راؤ و دیگر درجنوں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر