رجسٹریوں کے اندراج میں ہیرا پھیری سابق رجسٹرار عثمان اکرم‘ سبحان خاکوانی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم

  رجسٹریوں کے اندراج میں ہیرا پھیری سابق رجسٹرار عثمان اکرم‘ سبحان خاکوانی ...

  



ملتان ( کو رٹ رپورٹر ) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان چوہدری غلام مرتضیٰ نے رجسٹریوں کے اندراج میں مبینہ طور پر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

قومی خزانے کو 28 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث سابق رجسٹرار عثمان اکرم اور ساتھی ملزم سبحان خاکوانی کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے مدعی محمد فہیم اختر گل کی درخواست پر 8 اکتوبر 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے ساز باز کرکے رجسٹریوں کی مد میں لاکھوں روپے ہتھیائے اور قومی خزانے کو 28 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا اور تمام رجسٹریاں جو کہ دفتری فائلیں ہیں انہیں قبضہ میں لے رکھا ہے اور بغیر رشوت وصولی کسی فائل پر دستخط نہیں کیے جاتے۔ جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر