ڈیرہ میں میلہ مویشیاں‘ تیسرے روز کبڈی مقابلے‘ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر طفیل اور دیگر شخصیات کی شرکت

ڈیرہ میں میلہ مویشیاں‘ تیسرے روز کبڈی مقابلے‘ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) عوامی میلے جہاں تفریح کا بہترین ذریعہ ہیں وہاں ثقافت کے موثر عکاس بھی ہوتے ہیں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

۔ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے ڈیرہ میں منعقدہ میلہ مویشیاں کے تیسرے روز کبڈی کے مقابلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اپنی ٹیم کے ہمراہ اس میلہ میں شریک ہوئے جن میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، فارم منیجر ڈاکٹر تنویر احمد، صدر شعبہ ہارٹیکلچر شعیب رضا بھی شامل تھے۔اس میلہ کے چیف آرگنائزر اور ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی یونس خان کھیتران نے معزز مہمانان کاا ستقبال کیا اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن رند، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ڈیرہ بورڈشیخ امجد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔کبڈی کا مقابلہ ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔کھیل کے آغاز سے پہلے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کے ساتھ کبڈی کی دونوں ٹیموں کا تعارف کروایا گیا۔اس موقع پر مہمانان اور حاضرین کی ایک کثیر تعداد کبڈی کے کھیل سے محظوظ ہوئے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور اس کے گرد و نواح کی ثقافت اور اس خطے کے خوبصورت جانور پورے پاکستان میں ایک منفرد حیثیت کے حامل ہیں جن میں داجلی بیل، نکری اور ناچی اور محمد پوری بکریاں، مندری بھیڑ، اور سفید اونٹ شامل ہیں، اس میلے میں پنجاب کے علاوہ بلو چستان سے مختلف قبائل کے لوگ اپنے اپنے جانور لے کرخوشی سے شریک ہوئے ہیں،اس میلہ کے دوران جہاں لوگوں کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے وہیں مختلف جانوروں کی خرید و فروخت کا کام بھی جاری ہے جس کے باعث اس علاقے میں معاشی استحکام ممکن ہو پائے گا۔لوگوں کو بھی جانور وں کی مختلف اقسام سے آگاہی ہورہی ہے جس سے اس علاقے کی لائیوسٹاک میں بہتری کے امکانات واضع ہورہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی محنت سے سجائے گئے اس میلے کو اس علاقے کی معاشی خوشحالی کے لیے خوش آئیند قرار دیا،محترم وائس چانسلر نے اس میلے میں بلوچی و سرائیکی ثقافت کے حسین امتزاج کو دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور بے حد سراہا اور کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیئے۔ میلے کے منتظم جناب یونس خان کھیتران نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا ان کی میلہ میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس میلے میں ایم این اے اور ایم پی اے حضرات، ڈویژنل آفیسران، اور مختلف شعبہ جات کے صدور کی شرکت کے ساتھ ساتھ دو یونیورسٹیوں (غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈی جی خان) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) جیسی عظیم علمی شخصیت کی آمد ان کی دھرتی سے محبت اور تہذیب و ثقافت سے جڑت کی عکاس ہے۔ وہ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ خطے سے محبت کا اظہار اس طرح کی تقریبات کی حوصلہ افزائی کی صورت میں کرتے ہیں۔

شرکت ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر دو پروازیں دو،دو گھنٹے تاخیر کا شکار، دیگر پروازیں شیڈول کے مطابق رہیں، تفصیل کے مطابق قومی ائیرلائن کی جدہ جانے اور وہاں سے آنے والی پرواز دو،دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس سے مسافروں کو ائیرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیگر پروازیں شیڈول کے مطابق رہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر