ضلع راجن پور کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں‘ حسنین بہادر دریشک

ضلع راجن پور کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں‘ حسنین بہادر دریشک

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیروترقی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی راجن پور کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی ہمارے لئے خوش آئند ہے۔ ضلع راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

والی پیشرفت باعث اطمینان ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقارعلی کے ہمراہ ان کے آفس میں صاف سبز پنجاب، ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت، پرائس کنٹرول اور دیگر امور بار ے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی نے صوبائی وزیر کو شہر کی خوبصورتی، صفائی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات، ڈسپوزل اسٹیشن کی بحالی اور ضلع بھر میں شروع کی جانے والی مختلف ترقیاتی سکیموں بارے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرلائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ چونکہ ضلع راجن پور ایک زرعی ملک ہے لحاظہ ٹیل کے کسانوں تک مکمل نہری پانی کی فراہمی اور انہیں دریائی ورود کوہی سیلاب سے تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ کیونکہ جب تک کسانوں کو تحفظ نہیں دیا جائے گا تب تک کسی بھی لحاظ سے کسانوں اور ضلع کی ترقی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کمشنر نسیم صادق کی ڈیرہ غازی خان ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی راجن پور تعیناتی کو خطہ کی ترقی کے لئے خوش قسمتی قرار دیا۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادرخان دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی جانب سے راجن پور کے دیہی نواحی علاقہ موضع ونگ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔لوگوں کو درپیش مسائل کے مکمل حل تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ ہی متعلقہ کسی افسر کو چین سے بیٹھنے دوں گا۔ سردار حسنین بہادر دریشک نے موضع ونگ اور گرد و نواح میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی شکایات پر پولیس کو صورتحال فوری کنٹرول کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا کہ دفاتر کی بجائے لوگوں کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ملکی ترقی کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواحی علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر