بہاولپور میں بڑا آپریشن‘ دیمہ گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ نقدی برآمد

  بہاولپور میں بڑا آپریشن‘ دیمہ گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ نقدی برآمد

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کرنیوالے بین اضلاعی گینگ کے پانچ ارکان گرفتار لاکھوں روپے نقدی موٹرسائیکلیں ناجائز اسلحہ اوردیگرسامان برآمد کرلیاگیاملزمان کاتعلق فیصل آباد سے ہے بہاولپورکے مختلف علاقوں میں دن کے وقت رکشہ چلاتے تھے اوررات کووارداتیں کرکے غائب ہوجاتے تھے ا اے ایس پی صدرسرکل محمدشعیب مسعود (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

نے میڈیاکوبتایاکہ ڈی پی اوبہاولپورمحمدصہیب اشرف کی ہدایات پرسنگین وارداتوں میں ملوث ندیم عرف دیمہ گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ راؤشہزاد اے ایس آئی محمدداؤد اوران کی ٹیم کانسٹیبلوں محمدشہزاد، طاہرندیم، محمدارشد نے بھرپورکاروائی کرتے ہوئے ندیم عرف دیمہ گینگ کاسرغنہ محمدندیم اوراس کے ساتھیوں اسدالرحمن، عبدالہادی، محمدعادل، محمداعظم کوپکڑلیااوران کے قبضہ سے دوموٹرسائیکلیں ناجائز اسلحہ تین لاکھ25 ہزار روپے نقدی اوردیگرسامان برآمدکرلیاہے اے ایس پی صدرسرکل محمدشعیب مسعود نے مزیدکہاکہ ندیم عرف دیمہ فیصل آباد اسدالرحمن گوجرانوالہ جبکہ دیگرتین ملزمان کاتعلق خانقاہ شریف سے ہے اورملزمان کیخلاف بہاولپورکے تھانوں میں سات مقدمات درج ہیں جبکہ دیگراضلاع میں بھی ملزمان کیخلاف درجنوں مقدمات درج ہونے کی اطلاع ملی ہے انہوں نے کہاکہ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر