مختلف شہروں میں حادثے‘ بچی سمیت 4افراد جاں بحق

  مختلف شہروں میں حادثے‘ بچی سمیت 4افراد جاں بحق

  



بہاولپور‘ لودھراں‘ ڈیرہ (نمائندہ پاکستان‘ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) مسافر بس کی زد میں آکر سات سالہ بچی جاں بحق ر یسکیو ذ رائع کے مطابق مین ہائی وے روڈ پر بھٹی ہوٹل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سے گر کر سات سالہ عائشہ ولد صدام(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

مسا فر بس کی زد میں آ گئی اور مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور اس کا والد صدا م ستا ئیس سا لہ اور اس کی وا لدہ علیہ 25سا لہ ز خمی ہو گئی جنہیں ر یسکیو 1122 نے طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ حساس ادارے کاملازم نائیک مزمل رشید بس کے انتظارمیں لاری اڈا بہاولپورکھڑاتھاجیسے تیزرفتار بس نمبرایل ای ایس3369 جیسے ڈرائیورشہزادچلارہاتھانے غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹکرماردی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نائیک مزمل رشید موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ بس ڈرائیورشہزاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھانہ سول لائنز پولیس نے صوبیدار محمدحنیف کی درخواست پربس ڈرائیورشہزاد اڈہ منیجر اوربس کے کنڈیکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ بین الصوبائی کوئٹہ روڈ سخی سرور حبیب آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے دو موٹرسائکل سواروں کو ٹکر مار کر کچل دیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں چوبیس سالہ خدا بخش ولد غلام حسین اور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ حافظ فاروق ولد ملک جمعہ خان زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹرالر کو قبضہ میں لے لیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر