کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاڑی میں ریلی

  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاڑی میں ریلی

  



وہاڑی (بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)تحریک دعوت توحید وہاڑی کے زیراہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت مرکزی کنوینر میاں محمد جمیل نے کی جبکہ ریلی میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

شہریوں تاجروں اور کارکنان نے شرکت کی واقعات کے مطابق گزشتہ روز تحریک دعوت توحید وہاڑی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی کنیوینئر میاں محمد جمیل نے کی ریلی جامعہ مسجد اہل حدیث شاہین مارکیٹ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں علماء کرام,بچوں,بزرگوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کنوینر میاں محمد جمیل کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ہمارا کلمے کا رشتہ ہے,کشمیریوں کی آزادی کا دن اب دور نہیں ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالشکور اعوان حافظ بلال ربانی اور قاری اکرم ربانی ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ریلی میں ڈاکٹر عبدالشکور حاجی مختار احمد بھٹی قاری اکرم ربانی حافظ محمد بلال ڈاکٹر عامر رشید مولانا احمد سیف زاہد عمران مولانا ظہیر اکبر قاری سعود مولانا شفیق سمیت دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ریلی شرکاء کی کشمیریوں کے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی آخر پر حافظ بلال ربانی نے دعا کرائی۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر