عالمی برادری بھارتی حکمرانوں کی انتہا پسند پالیسیوں کا نوٹس لے‘ مسز شاہدہ احمد

  عالمی برادری بھارتی حکمرانوں کی انتہا پسند پالیسیوں کا نوٹس لے‘ مسز شاہدہ ...

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ بھارت انتہاء پسندی اورنفرت کا راستہ تبدیل نہ کیاتو مزید ٹکڑے ہوگا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

امتیازی قوانین پربھارت میں رہنے والی اقلیتیں آج قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کے موقف ونظریے کو درست تسلیم کررہی ہیں۔ وہ گزشتہ روز امریکہ سے اپنے میڈیا کوآرڈینٹر سے فون پر بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا گیا تھا بھارت نے اب کوئی عیاری،مکاری دیکھائی تو اس کا جواب دنیاد یکھے گی۔ ہمیں پاک فوج پرفخر ہے۔انہوں نے بھار ت میں فسادات میں بے گنا لوگوں کونشانہ بنانے اورمسلمانوں کی شہادتوں پرگہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی طاقت سے بھارت وادی مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کی آواز دبانے میں ناکام ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھارت کے انتہاء پسند حکمرانو ں کی انسانی بنیادی حقوق کیخلاف پالیسیوں واقدامات کانوٹس لیناچاہیے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر