بہاولپور‘ ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کی کال پر ایس ڈی اوز کا 25ویں روز بھی احتجاجی دھرنا
بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کی کال پر سب انجینئرز اور ایس ڈی اوزکا 25ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا۔محکمہ انہار.(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
سرکل آفس کے سبزہ زار میں دیئے جانے والے احتجاجی دھرنا مختلف سرکاری محکموں کے ڈپلومہ ہولڈرسب انجینئر اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ہلاال خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں محکمہ انہار،پبلک ہیلتھ،ٹی ایم ایز،سی اینڈ ڈبلیو اور لوکل گورنمنٹ کے ڈپلومہ انجینئرز اپنے جائز مظالبات کے لیے سراپا احتجاج ہے۔مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔انہوں نے کہاکہ ڈپلومہ ہولڈرزسب انجینئر، سنیئرسب انجینئر، ایس ڈی اوزشامل ہیں کی قلم ہڑتال ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ جس طرح ٹیکنیکل الاؤنس ایکسین، ایس ای اورچیف ایگزیکٹو اودیگر محکمہ کے افسران کوملتاہے1.5 فیصد الاؤنس ملنے سے ان افسران کی ڈیڑھ گنا تنخواہیں بڑھ گئی ہیں ڈپلومہ انجینئرز میں چوبیس گھنٹے فیلڈکاکام کرتے ہوئے ٹیکنیکل کام سرانجام دیتے ہیں اس کے باوجود فیلڈمیں کام کرنیوالے اصل ورکروں کوٹیکنیکل الاؤنس نہیں دیاجارہا جوان کیساتھ سراسرزیادتی ہے حکومت ان سے سوتیلی ماں جیساسلوک بندکرکے انہیں ٹیکنیکل الاؤنس دینے کی فوری طورپرآڈر جاری کرے ورنہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ سمیت تمام آپشنزکو استعمال میں لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں 3 مارچ کو پنجاب بھر کے تمام ڈپلومہ ہولڈرز لاہور میں ہونے والے احتجاجی جلسہ میں شرکت کرینگے
ڈپلومہ