مہنگائی کی شرح میں 14فیصدا ضافہ غریبوں کی دہائی‘ گھریلو بجٹ درہم برہم

  مہنگائی کی شرح میں 14فیصدا ضافہ غریبوں کی دہائی‘ گھریلو بجٹ درہم برہم

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق27فروری2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

دوران مہنگائی کی شرح میں 14.60فیصداضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے13اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ13اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ایل پی جی (سلنڈر)، پیاز،کیلا،خوردنی تیل،ویجیٹیبل گھی، واشنگ سوپ،بیف،چاول اری (6)،دہی،دودھ(تازہ)،دال پلیٹ،دال مونگ اوربیف پلیٹ کی قیمتوں میں اضافہ الیکٹرک چارجز،انڈہ (فارمی)،ٹماٹر،چکن (زندہ)،دال مسور،ا?ٹا، دال ماش،ا?لو، دال چنا،گڑ،ا?گ جلانے والی لکڑی،لہسن،چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹن،چاول باسمتی(ٹوٹا)،گھی(کھلا)، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،کوکنگ ا?ئل،موٹا لٹھا،جارجٹ،ڈبل روٹی،صابن،چائے، چائیکاکپ،خشک دودھ، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول، انرجی سیور، سگریٹ، ماچس،نمک،لان(کپڑا)،گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

درہم برہم

مزید : ملتان صفحہ آخر