ملتان سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی‘ شدید بارش‘ سردی واپس

    ملتان سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی‘ شدید بارش‘ سردی واپس

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی،سردی کی لہر دوبارہ لوٹ آئی گزشتہ شب ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے سردی کی شدت دوبارہ (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

لوٹ آئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں ہونے والی بارش 7.2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم آندھی کی شدت42کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔موسم سرما کے آخری دیسی مہنے پھاگن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،پھاگن کی سرد ہواؤں کے باعث جاتے جاتے سردی دوبارہ لوٹ آئی،اس ضمن میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں موسم سرما کے آخری دیسی مہنے پھاگن کی سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں سردی کی لہر ایک مرتبہ پھر دوبارہ لوٹ آئی ہے۔سرد ہواؤں کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت کی شدت میں ایک مرتبہ پھر کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی سرد اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش

مزید : ملتان صفحہ آخر