حکومت لال مسجد ایشو کو افہام وتفہیم سے حل کرے‘ حامد الحق

  حکومت لال مسجد ایشو کو افہام وتفہیم سے حل کرے‘ حامد الحق

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) مرکزی رہنما مولانا حامد الحق نے کہاہے کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے مہنگائی بے روزگاری پوری قوم بری طرح متاثر ہورہی ہے موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں حج فارم میں تبدیلی کومسترد (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کرتے ہیں دینی و سیاسی جماعتیں آواز بلند کریں اگر حکومت نے قادیانیوں کی سپوٹ کی تو وہ داغدار ہو جائے گی لال مسجد کے معاملے کو حکومت افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرے بھارت مسلمانوں پر ظلم کرنا بند کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قاری سعید احمد کی رہائش گا پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید محمد یوسف شاہ، مفتی ممتاز احمد قاسمی، قاری سعید احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل قوم کو سبز خواب دیکھائے تھے جس سے قوم میں خوشی کی لہر آئے تھی کہ موجودہ حکمران ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے لیکن افسوس دو سالوں میں موجودہ حکمران عوام کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے باعث غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر