اپوزیشن کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے‘ جہانگیر ترین

        اپوزیشن کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے‘ جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں نئے انٹر میڈیٹ بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے پر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔جہانگیر ترین نے گرلزڈگری کالج میں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سنٹر کا افتتاح کیا۔آئی سی ٹی سنٹر پر 25لاکھ روپے لاگت آئی ہے جو جہانگیر ترین نے گرلز ڈگری کالج کو بطور تحفہ میں دیا۔ سنٹر میں 50جدید ترین کمپیوٹر پر مشتمل لیب بنائی گئی ہے جو ملک بھر میں بڑے تعلیمی اداروں کے ساتھ منسلک ہے۔جہانگیر ترین نے لودھراں شہر میں سوئی گیس فیز 2کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا منصوبے پر ایک کروڑ لاگت آئی ہے۔گرلزڈگری کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں میں بچیوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔لودھراں کے بچوں اور بچیوں کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل علیحدہ صوبے سے حل ہوں گے۔ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو پا رہا کہ سیکرٹریٹ ملتان بنے گا یا بہاولپور۔سیکریٹریٹ کا فیصلہ پنجاب کابینہ نے کرنا ہے۔ سیکرٹریٹ ملتان بنے یا بہاولپور میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ جلدی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس پچاس سالوں میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا۔ ہم زرعی ٹیوب ویلز پر اب بھی 50 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔فیول ایڈجسٹمنٹ و دیگر چارجز کی وجہ سے بلوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ہم کوشش کریں گے کہ بجلی کے بل نہ بڑھیں۔ اپوزیشن کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے انہیں انتظار کرنا ہوگا۔اگلے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیا بی حاصل کرکے تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور عمران خان ہی وزیر اعظم بنیں گے۔افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہے۔نیب خود مختار ادارہ،اپنے سسٹم کے تحت کام کررہاہے۔حکومت کی جانب سے نیب کے معاملات میں مداخلت کا تاثر باالکل غلط ہے۔رکن قومی اسمبلی میاں شفیق ارائیں،ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی، ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین شاہ،،ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر اکبر خان،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک آصف اعوان، نواب امان اللہ خان،طاہر امیر خان غوری،حافظ صدیق ارائیں ودیگر مقامی قائدین جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں جہانگیر ترین نے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت معذور افراد کی بحالی کے لئے لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا اور معذور افراد سے ملاقات کی۔ معذور افراد نے مفت مصنوعی ٹانگوں کی فراہمی پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک تین سالوں میں 800معذور افراد کو مفت ٹانگیں لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنایاجاچکاہے۔ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بھی ہمراہ تھے۔
جہانگیر ترین