راجن پور‘ اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج کے ہمراہ چھاپہ‘ رشوت لیتے کلرک گرفتار‘ مقدمہ درج

  راجن پور‘ اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج کے ہمراہ چھاپہ‘ رشوت لیتے کلرک ...

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پورمیں محکمہ انٹی کرپشن نے سول جج کے ہمراہ ڈی سی آفس کی آرٹی اے برانچ پر چھاپہ مارا، ٹریکٹر ٹرالی کے کاغذات کی پاسنگ پر بارہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں کلرک گرفتار،تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر مجید احمد نے سول جج احمد خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس کی آرٹی اے برانچ پر چھاپہ مارا جہاں کلرک سمیع شاہ نے ٹریکٹر ٹرالی کے کاغذات کی پاسنگ کے لئے بارہ ہزار روپے رشوت لے رکھی تھی ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے رقم برآمد کرکے اُسے گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقد مہ درج کرلیا گیا ہے۔

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر