ہارون آباد: نہر میں 30فٹ چوڑا شگاف سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں زیر آب

  ہارون آباد: نہر میں 30فٹ چوڑا شگاف سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں زیر آب

  



ہارون آباد (نامہ نگار)ہارون آباد کی ون آر نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں محکمہ انہار کا عملہ تاحال موقع پر نہ پہنچا ہارون (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

آباد کے نواحی گاوں 2 ون آر کے قریب نہر ون آر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کے افسران اور عملہ تاحال موقع پر نہ پہنچا اہلیان علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں نہر کو ہیڈ سے بند کرکے شگاف کو پر نہ کیا گیا تو قریبی آبادیاں زیر آب آسکتی ہیں۔

زیر آب

مزید : ملتان صفحہ آخر