میپکو: نئے کنکشنوں کی فراہمی‘ جنوری میں 75لوٹینشن سکیمیں مکمل

  میپکو: نئے کنکشنوں کی فراہمی‘ جنوری میں 75لوٹینشن سکیمیں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے صارفین کو نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے اور سسٹم کی توسیع کے تحت جنوری کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

دوران 75لوٹینشن (ایل ٹی) سکیمیں مکمل کی ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر 4کروڑ53لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب کے مطابق ملتان سرکل کے زیر انتظام وقاص ٹاؤن، محلہ حاجی پور وہاڑی روڈ، کھوہ کورووالا، کھوہ ترہڈہ، میوکالونی، خدادادکالونی، چک سرکار والا، محلہ چوڑی گراں، دربار ملاں موج، بستی کوٹلی جھنڈیر، خیرالمدارس ٹی بی روڈ، چاہ کوٹلے والا، چاہ ڈھوڑے والا، مدینہ کالونی قصبہ مڑل، بستی اسلام پور، چاہ کوٹ والا، عارف آباد اور چاہ ککر والا میں 18سکیموں کی تکمیل پر ایک کروڑ35لاکھ روپے پر لاگت آئی۔ بہاولپورسرکل کے زیر انتظام بستی جھوک والی، بستی عظیم آباد، بستی کالووالاچوک، محلہ قاسم والا، کوٹلہ علی دستیس، بوہڑ گیٹ اوربوہڑ گیٹ چوک میں 7سکیموں کی تکمیل پر 69لاکھ76ہزارروپے، ڈیرہ غازی خان سرکل کے اولڈ قبرستان شادن لْنڈ، بستی مغلانی، چاہ بھونک والا کوٹ ہیبت، بستی ابریند والا، بستی کلال والا، عید گاہ چاہ بری والا، مہر ناتھ والا، بستی بہاروالا، بستی یارو پْلی، چانڈیہ محلہ، بستی شادن والا، بستی کھجی والا، بستی صوفی بہاول، بستی ہیبت خان چانگ، بستی ہٹکانی، بستی علی محمد شکارپور، بستی پرہار کوٹلہ عیسن، بستی جھوک مکوال، بستی چاند موضع نورپور، بستی جعفر شاہ، بستی پیر بخش دیات اور نورپورموضع یونین کونسل نورپورمیں 25ایل ٹی سکیموں کی تکمیل پر 61لاکھ روپے، خانیوال سرکل کے محلہ مجاہد آباد، چک 158/10-Rبی اور بستی نظام آباد میں تین سکیموں کی تکمیل پر 21لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل کے بستی میران، بستی جھنڈے والی موچی والی، محلہ جہان شاہ، بستی پیراں دتہ دیسی، بستی دولتی والا، بستی غلام شبیر، بستی فاروق آباد، بستی باگراں، بستی موچی والا اور بستی شاہ والی کوٹ ادو میں 10سکیموں کی تکمیل پر 49لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل کے محلہ سادات جن پور، بستی رشید آباد، بستی رشید خان بیلہ، بستی نگر، بستی بندورے، چک92-P، بستی واہ، چک 49/Pاور چوک ایف ایف سی میں 10سکیموں کی تکمیل پر ایک کروڑروپے، وہاڑی سرکل کے چک 194/WBاوربستی ریت والی موضع گھلو میں دو ایل ٹی سکیموں کی تکمیل پر 15لاکھ67ہزارروپے لاگت آئی۔
مکمل