وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور‘ اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد

  وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور‘ اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد

  



جام پور(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے اگلے ہفتہ متوقع دورہ کے پیش نظر سی ای او ایجوکیشن راجن پور نے اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیر اعلی دورہ میں راجن پور کیلئے بہت بڑے پیکج کا اعلان کے علاوہ جام پور میں سپورٹس کمپلیس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیر ہونے والے منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے اگلے ہفتہ راجن پور کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

دورہ کے پیش نظر سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی نے تمام اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عاہد کر تے ہوئے صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔توقع ہے کہ وزیر اعلی پنجاب دورہ راجن پور پر بہت بڑے پیکج کا اعلان کے علاوہ ماڈل ہائی سکول میں سپورٹس کمپلیکس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نیو الے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام کے سلسلہ میں انتظامیہ نے تیاری شروع کر دی ہیں۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر