الائٹ اور این سی ایچ ڈی گلگت میں اسکول قائم کرینگے
کراچی (پ ر)نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ اور الائٹ پاکستان دونوں مل کر گلگت بلتستان کے صوبے میں 22سکول قائم کریں گے جہاں 650سے زائد سکول نہ جانے والے طلبہ و طالبات مفت معیار تعلیم حاصل کر سکیں گے۔اس سلسلے میں نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ اور الائٹ پاکستان کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر چیئر مین این سی ایچ ڈی کرنل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر امیر اللہ مروت، ڈپٹی چیف آف پارٹی الائٹ پاکستان کامران افتخارلون، ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی ڈاکٹر شفقت علی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مذکورہ بالا 22سکولوں میں 6سے 16سال کے بچوں کے داخلے مارچ سے شروع ہوں گے۔ جہاں انہیں مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں اس وقت سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد تقریباً 56لاکھ ہے جن کی عمر 9سال یا اس سے زیادہ ہے۔ الائٹ پاکستان 2018سے قطر کی Education Above Allفاؤنڈیشن اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 10لاکھ سے زائد سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہاہے اور اب تک 800,000سے زائد سکول نہ جانے والے بچوں کو پاکستان کے 56اضلاع کے مختلف سکولوں میں داخل کر کے مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔