کورونا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں،مفتی منیب الرحمن

  کورونا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں،مفتی منیب الرحمن

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے، پوری قوم سے اپیل ہے اس وبا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حدیث ہے کہ جب مہلک وبا آئے تو جو جہاں ہے وہیں رہے، اسلام نے بھی ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔ممتاز عالم دین نے کہا کہ تاجر برادری ایسے حالات میں ضرورت کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھائیں، شہریوں کو اس موقع پر مختلف اوہام کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میڈیا بھی اس حوالے سے افواہوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، اور ملک بھر میں مہلک وبا سے بچا کے احتیاطی تدابیر ہنگامی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام اس وبا سے گھبرانے کی بہ جائے خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ دوسری طرف موقع پرست تاجر اور دکان دار فیس ماسک اور وائرس سے بچا کے لیے دیگر ضروری چیزیں نہایت مہنگے داموں پر فروخت کرنے لگے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر