چینی و آٹا خوروں کو بے نقاب کیا جائے،محمد فائق شاہ

چینی و آٹا خوروں کو بے نقاب کیا جائے،محمد فائق شاہ

  



کراچی (سٹاف رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے مختلف تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں فوری اور بڑی کمی لائی جائے کیونکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہو چکی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی آئیگی، اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور اُن کی کابینہ ابھی تک چینی، آٹا بحران پیدا کرنے والوں کو سامنے نہیں لا سکی،قوم کو بتایا جائے کہ کون ہیں وہ منافع خور، ذخیرہ اندوز اور چور جنہوں نے عوام کی کھالیں اُتاری ہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے یہ نہ ہو کہ مارچ میں ”کو ئیک مارچ“ شروع ہو جائے اور حکمران تخت و تاج کے ساتھ عوامی تختہ دار پر ہوں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سماجی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ حکمران عوام کیلئے نمونہ بنیں عیاش و عشرت میں مبتلا، اشرافیہ عوام کے حقوق بھی بری طرح پامال کر رہا ہے اس لئے معاشرے میں معاشی و معاشرتی نا انصافی نے انتقام جنم دیا ہے، جس سے بری طرح اخلاقی و سماجی ڈھانچہ منتشر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی شعور، تربیت اور سیاسی جدو جہد کے ذریعے سماجی، معاشی اور معاشرتی انصاف لائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر