کے الیکٹرک کا بلدیہ میں آپریشن، خطرناک کنڈوں کا صفایا

  کے الیکٹرک کا بلدیہ میں آپریشن، خطرناک کنڈوں کا صفایا

  



کراچی(پ ر) کے الیکٹرک کی جانب سے غیر قانونی کنڈا کنکشنز کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ بلدیہ کے علاقے یوسف گوٹھ سیکٹر 14A اور 4G سے متصل علاقوں میں 500سے زائد خطرناک بجلی کے کنڈوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔بلدیہ میں کنڈا ہٹاؤ مہم کے دوران بعض مقامی کنڈا مافیا کی مزاحمت کے باوجود بھرپور کارروائی کی گئی اور خطرناک کنڈوں کا صفایا کیا گیا۔ چھاپوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کو موقع پرہی نوٹس جاری کئے گئے اور بجلی منقطع کی گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ،”بجلی کے ترسیلی نظام سے غیر قانونی بجلی کا حصول نہ صرف خطرناک ہے بلکہ ناجائز کنڈے کرنٹ لگنے کے حادثے کا بڑا سبب بھی ہیں۔ بجلی کے انفرااسٹرکچر پر اس قسم کی تجاوزات ترسیلی نظام کو متاثر کرنے کے علاوہ محفوظ بجلی کی فراہمی میں خلل بھی پیدا کرتے ہیں۔بجلی چوری کیخلاف خاطر خواہ اقدامات کے باعث شہر کا 70فیصد سے زائد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوچکا ہے تاہم معاشرے میں پھیلے بجلی چوری کے اس ناسور کیخلاف شہریوں کا تعاون نہایت اہم ہے۔“

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر