وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کراؤن الیکٹریکل وہیکل کمپنی کا دورہ

  وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کراؤن الیکٹریکل وہیکل کمپنی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گزشتہ روز کراچی میں واقع کراؤن الیکٹریکل وہیکل کمپنی کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے ذاتی طور پر الیکٹریکل وہیکل کی تیاری کے اس مرکز کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل وہیکل کی ٹیسٹ ڈرائیو بھی کی اور پاکستان میں الیکٹریکل وہیکلز کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔کراؤن گروپ کا عزم ہے کہ پاکستان میں ری چارج ایبل برقی اسٹیشنز کے استعمال کو فروغ دیکر برقی گاڑیوں کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے۔گزشتہ دنوں کراو ¿ن گروپ نے اپنی کراؤن الیکٹریکل وہیکلزکی خصوصی رینج کی مارکیٹنگ ٹیسٹنگ اور سیلز ڈسپلے کا اہتمام کیا جس میں ٹو،تھری اور فور وہیلرز شامل تھیں،جو کہ پورٹ قاسم پر 2ارب روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر گروپ کے مینو فیکچرنگ پلانٹ میں تیار کی گئی تھیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں حکومت کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ کراؤن کی تھری وہیلر صرف ڈیڑھ روپے میں ایک کلو میٹر کی مسافت کی اوسط کے ساتھ عوام کیلئے سفری سہولیات اور رسد کی نقل و حمل کے سستے ذرائع کے طور پر مدد دے گی۔اس موقع پر کراؤن گروپ کے چیئرمین ایم فرحان حنیف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ وفاقی وزیر ہمارے اٹھائے گئے اس اقدام میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،ہمارا وڑن پاکستان میں سفر کیلئے استعمال ہونے والے روایتی طریقوں سے کہیں آگے کا ہے۔ہمارا مقصد ہے کہ پاکستانی عوام کو روزمرہ کی سفری سہولیات کیلئے سستی اور قابل اعتماد وہیکلز کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔حکومت کے ساتھ اشتراک میں ہم اپنے وڑن اور مقصد کیلئے کوشاں رہیں گے اور پاکستان کو اس کی ضرورت کے مطابق ٹیکنالوجیز فراہم کرینگے۔کراو ¿ن پاکستان میں ٹو اور تھری وہیلرز صنعت کا سرکردہ برانڈ ہے اور واحد مقامی کنزیومر برانڈ ہے جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات بر آمد کرتا ہے،جبکہ پاکستان میں صنعتوں کے تمام شعبہ جات کیلئے حل بھی فراہم کرتا ہے۔کراو ¿ن گروپ62ہزار ریٹیلرز،ہول سیلرز اور ورکشاپس کے ساتھ پاکستان میں بعد از فروخت سروس کی سہولت کے ساتھ اسپیئر پارٹس کا سب سے وسیع نیٹ ورک رکھتا ہے۔